Live Updates

سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد کو سندھ کی عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ناکام بنا دے گی، ، سید نوید قمر

جمعہ 10 نومبر 2023 16:32

سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد کو سندھ کی عوام اپنے ووٹ ..
ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2023ء) سابق وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد کو سندھ کی عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ناکام بنا دے گی، اب سندھ جام صادق اور ارباب غلام رحیم کے دور میں نہیں جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں میں منعقد عوامی اجتماعات میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر نے مختلف علاقوں میں تعزیتیں کیں۔سید نوید قمر کا مزید کہنا تھا ملک کی عوام پیپلزپارٹی پر بھرپور اعتماد کرتی ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے اتحادیوں سے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے بدلہ لے گی، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اتحاد کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا اب نام و نشان تک نہیں ہے، عمران خان اپنی ضد کی بھینٹ چڑھ گئے، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں آج تک کے مطابق کوئی اتحاد نہیں ہورہا ہے۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات