پشاور،نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کے انتقال کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی کا اتوار کوہونے والااجلاس ملتوی

ہفتہ 11 نومبر 2023 19:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2023ء) نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمداعظم خان کے انتقال کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی کا کل اتوار کوانور سیف اللہ خان کی رہائشگاہ پر ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ اجلاس اب 14 نومبر بروز منگل انور سیف اللہ خان کی رہائشگاہ پر ہی منعقد کیا جائے گا۔