عام انتخابات ‘ تمام جماعتوں کو یکساں مواقع فراہمی کا مطالبہ

بلاول بھٹو کے دوروں کا شیڈول بھی اعلان کر دیا ہے ‘ رہنماء پی پی پی امجد آفریدی

ہفتہ 11 نومبر 2023 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2023ء) پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ پی پی پی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دوروں کا شیڈول بھی اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی نے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری گوہر انقلابی کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں عام انتخابات آٹھ فروری کو کرانے کا اعلان سامنے آگیا ہے جو خوش آئندہ ہے تاہم انتخابات میں تمام سیاسی پارٹیوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دیا جائے کسی مخصوص جماعت کیلئے راہ ہموار کرنے اور جانبداری سے گریز کیا جائیانہوں نے کہا کہ جو باری کے امید میں ہے وہ تو پہلے ہی صوبے کے چیف ایگزیکٹیو رہہ چکے ہیں اور انہو ں نے صوبے کیلئے کچھ نہیں کیا تو اب کیا کرینگے،بی ارٹی،بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ ایسے کیس ہے جنکا اگر فیصلہ نہیں ہوتا تو اسکا مطلب ہے احتساب نام کی کوئی چیز نہیں ہیانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات کیلئے پہلے ہی تیار ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کی جانب سے عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائی جائیگی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی خیبر پختونخوا کو آئینگے اور 16 نومبر کو اس صوبے کا دورہ کرکے پشاور، ابیٹ آباداور نوشہرہ میں ورکر کنویشنز اور چترال میں جلسوں سے خطاب کرینگے تاہم جنوبی اضلاع میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کنونشزملتوی کر دیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس صوبے میں نو سال تک حکومت کی تاہم اس صوبے کو ترقی دینے کی بجائے تباہ کر دیا انہوں نے کہا کہ جب بھی شفاف انتخابات ہوئے ہیں پیپلز پارٹی جیت گئی ہے کیونکہ اپنی حکومت میں اسی جماعت نے عوام کو ریلیف دیا ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے آئندہ عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی۔