
شاہد آفریدی نے دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کیلئے نام تجویز کر دیا
سابق کپتان نے آسٹریلیا کے دورے کو اہم قرار دے دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو گراس روٹ کرکٹ پر کام کرنے کا مشورہ
محمد علی
پیر 13 نومبر 2023
22:27

(جاری ہے)
بڑے ایونٹ میں آپ کو پریشر لینا ہوتا ہے۔ بابر اعظم کو ہی دورہ آسٹریلیا میں کپتانی کرنا چاہیے۔
یہ دورہ پاکستان کے لیے اہم ہوگا۔ ورلڈ کپ میں جن ٹیموں نے اچھا کھیلا وہ اوپر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ اتنی غلطیاں کریں گے تو پھر جیت نہیں سکتے۔ دوسری جانب بھارت میں کھیلے جا رہے کرکٹ ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑے ایکشن کی تیاریوں شروع کر دی ہیں۔ خاص کر ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کی تبدیلی سے متعلق اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے قبل کوچنگ کے لیے سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر کا نام بھی سامنے آ رہا ہے تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے کچھ اعلیٰ عہدیدار آسٹریلیا کا دورہ سر پر ہونے کی وجہ سے تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ جبکہ پی سی بی حکام ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق مکی آرتھر 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب دبئی سے لاہور پہنچیں گے۔ مکی آرتھر کی آمد کے بعد منجمںٹ کے اراکین سے ملاقات کا سلسلہ شروع ہو گا ۔ پی سی بی کو ٹیم ڈائریکٹر ہیڈکوچ، مینجر اور کپتان کی رپورٹ کا بھی انتظار ہے ۔ پی سی بی کے چیئرمین اگلے ایک دو روز میں کرکٹرز کے ساتھ مشاورتی عمل بھی شروع کریں گے ۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں اس ہفتے اہم مشاورت کا آغاز ہو گا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف کی جانب سے ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق سے فیڈ بیک لیا جائے گا، عمر گل، اظہر علی، سعید اجمل، مشتاق احمد، عاقب جاوید، محسن حسن خان سے مشاورت ہو گی جبکہ سابق کپتان محمد حفیظ سے ایک بار پھر بورڈ رابطہ کرنے کا خواہشمند ہے۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سابق کپتان معین خان سے بھی مشاورت کی جائے گی اور شاہد آفریدی سے چیئرمین ذکا اشرف دوسری مرتبہ ملیں گے۔ اس ہونے والی ملاقات کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کوچنگ سٹاف میں تبدیلیوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے اور کوچنگ سٹاف کے معاہدوں پر قانونی مشاورت ہو گی جبکہ ریڈ اور وائٹ بال کے لیے الگ الگ کپتان بھی مشاورتی ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سکیورٹی خدشات، آسٹریلوی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں دوبارہ شمولیت غیریقینی ہوگئی
-
’اوپنر‘ رافیل ڈک پر آؤٹ ہوا، ہر میچ ’فکس‘ نہیں ہوسکتا، عامر جمال کی پوسٹ وائرل
-
پاک بھارت کشیدگی: جنگ بندی کے بعد وسیم اکرم کا جنگ بارے پہلا بیان، تنقید کا نشانہ بن گئے
-
دعا ہے امن قائم ہو اور ہم دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں جس سے ہمیں محبت ہے،
-
جنگ بندی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن
-
پاکستانی باکسر محمد وسیم نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا
-
پی ایس ایل میچز کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے اہم پیش رفت
-
پاک بھارت کشیدگی: آئی پی ایل کو مکمل خاتمے پر 3 ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ
-
آپریشن بنیان مرصوص: پوری قوم مسلح افواج کیساتھ ہے، کامران اکمل کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل
-
پاک بھارت کشیدگی، پی سی بی کا تمام ڈومیسٹک ایونٹس ملتوی کرنے کا اعلان
-
سیکنڈ سیڈڈآئیگانٹالی سویٹیک اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز تیسرے رائونڈ میں داخل
-
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 ‘یو اے ای نے سکاٹ لینڈ کو 97 رنز سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.