نیب نے خاور مانیکا کے خلاف کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کی شکایت پر تحقیقات شروع کر دی

مختلف سرکاری اداروں ،بنکوں سے رابطے ، اثاثوں کی تفصیلات ملنے پر خاور مانیکا، اہل خانہ کو طلب کیا جائے گا ‘ ذرائع

منگل 14 نومبر 2023 22:57

نیب نے خاور مانیکا کے خلاف کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2023ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کے خلاف کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کی شکایت پر تحقیقات شروع کر دی ،مختلف سرکاری اداروں اور بنکوں کو خاور مانیکا اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے رابطہ کر لیا گیا ۔

نیب ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کے بعد بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے خلاف نیب بھی حرکت میں آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب کو خاور مانیکا کے خلاف کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کی شکایت موصول ہوئی کہ خاور مانیکا اور ان کے اہل خانہ نے سابق دور حکومت میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے کروڑوں روپے کے فائدے حاصل کئے۔ جس پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے خاور مانیکا اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ریکارڈ حاصل کرنا شروع کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب نے مختلف سرکاری اداروں اور بنکوں کو خاور مانیکا اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے رابطہ کر لیا۔ جبکہ سرکاری اور نجی اداروں سے ریکارڈ موصول ہونے کے بعد خاور مانیکا اور اہل خانہ کو طلب کیا جائے گا۔