سانحہ نو مئی میں ملوث مجرمان کو سزا دی جائے مگر اس کی آڑ میں عام کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ناقابل قبول ہے،سینیٹرزاہد خان

جمعہ 17 نومبر 2023 22:27

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2023ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان اور حلقہ این اے 7 دیر پائین سے پارٹی کے نامزد امیدوار سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی میں ملوث مجرمان کو سزا دی جائے مگر اس کی آڑ میں پی ٹی آئی کے عام کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ناقابل قبول ہے،ملاکنڈ ڈویژن میں کسی قسم کا ٹیکس برداشت نہیں کیا جا ئیگا نگران حکومت کو ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز نفاذ کا اختیار حاصل نہیں5دسمبرکو اے این پی کے صوبائی صوبا ئی صدر ایمل ولی خان دیرپا ئین میں تاریخی جلسے سے خطاب کر ینگے یہ جلسہ دیرلویر کی سیاست کار خ تبدیل کردیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے آغاز کے موقع پر تحصیل بلامبٹ اور تحصیل تیمرگہ میں پارٹی کارکنان و ذمہ داران کے اہم الگ الگ کنونشنزسے خطاب میں کیا،کنونشن سے صوبائی اسمبلی کے امیدواران ملک محمد زیب خان، ملک سجاد خان خان یوسف زئی،ملک محمد رشید،ملک محمد ایوب، ملک الفت حیات یوسف ز ئی اور ویلج کونسل چیئرمین ملک محمد ابراہیم خان نے بھی خطاب کیا ،اپنے خطاب میں زاہد خان کا کہنا تھا کہ ضلع دیرپا ئین کے تمام علاقوں کو قدرتی گیس کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے،سابقہ دور میں میری ہی کوششوں سے 80 کروڑ روپے کی لاگت سے قدرتی گیس کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا گیا مگر بدقسمتی سے آنے والی حکومت نے اس پر کام روک دیا، انہوں نے کہا چکدرہ چترال ہائی وے اس وقت کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے، بجلی کا نظام مکمل طور پر ناکارہ ہونے کی وجہ سے لوگ کم ولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کے اذیت سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی بن کر نئے گرڈ سٹیشن کی تعمیر اور ٹو چترال ہائی وے کی تعمیر مرمت میری اولین ترجیحات میں سے ہو نگی ،سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج تعمیر کے نام پر کروڑوں روپے بٹورے گئے تا ہم 10 سال گزارنے گزرنے کے باوجود ابھی تک تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسز کا اغاز نہ ہونا کسی المیہ سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن اس وقت خیبر پختون خواہ کا ابادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ڈویژن ہے اور اس کی انتظامی بنیادوں پر تقسیم وقت کا تقاضا ہے اقتدار میں آکر ملاکنڈ ڈویژن کو دو حصوں میں تقسیم کریں گے انہوں نے کہا کہ قدرتی افات اور عسکریت پسندی سے متاثرہ ملاکنڈ ڈویژن اور نوزمشدہ اضلاع میں کسی قسم کا ٹیکس کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور اس کے خلاف بھرپور احتجاجی مہم شروع کی جائے گی،