مسلم لیگ ن نے سندھ سے بھی بڑی سیاسی وکٹیں اڑانے کی تیاریاں مکمل کر لیں

نوازشریف کے متوقع دورہ سندھ کے دوران کئی سیاسی رہنمائوں کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان

جمعہ 17 نومبر 2023 22:54

مسلم لیگ ن نے سندھ سے بھی بڑی سیاسی وکٹیں اڑانے کی تیاریاں مکمل کر لیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2023ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کی بلوچستان کے بعد دورہ سندھ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئندہ 10 روز میں نواز شریف کا سندھ کا دورہ متوقع ہے جس دوران وہ مختلف سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے اور سندھ میں اہم شخصیات ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گی۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن نے مختلف رہنمائوں سے رابطے تیز کردیئے ہیں جبکہ متعدد الیکٹیبلز سے ملاقاتوں اور بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ن لیگ ذرائع نے بتایا کہ اہم رہنمائوں کی پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے،جن میں سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی خان جتوئی اور علی نواز شامل ہیں ۔