کھیل امن بھائی چارے کا درس دیتی ہیں ، ابرار باجوہ

اتوار 19 نومبر 2023 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2023ء) نیشنل فٹ بال ریفری ابرار حسین باجوہ نے کہا ہے کہ کھیل ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں اور کھلاڑیوں کے لئے کھیل کے میدان میں ڈسپلن کی پابندی کرنی ضروری ہے اور ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ زور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس ٹیلنٹ کو نکھارنے اور ابھارنے کے لئے گراس روٹ سطح پر وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ابرار حسین باجوہ کا تعلق فیصل آباد کے ایک گاؤں جھپال سے ہے کہا کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر توجہ دینی چاہئے تاکہ ملک میں دیگر کھیل بھی ترقی کر سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں سابق قومی فٹ بالر اور نیشنل ریفری ابرار باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ بات غلط ہے کہ کھیل کے میدان میں ریفری کا جکائو ایک ٹیم کے ساتھ ہوتا ہے نہیں بلکہ کھیل کے میدان میں ریفری کے لئے دونوں ٹیموں کے لئے ہمدردی برابر ہوتیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :