اسلامی دنیا سے اسرائیل و امریکہ سے سفارت وتجارت بند اور یہودی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے،اسد اللہ بھٹو
پیر 20 نومبر 2023 18:19
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارنے مرکزی جامع مسجد ٹنڈوآدم میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے تحت عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر علامہ راشد مدنی، مفتی طاہر مکی،قاری عبدالرحمن الحذیفی، قاری محفوظ الرحمن شمس، قاری محمد عارف، مفتی عبدالمجید دینپوری،مولانا حفیظ الرحمن رحمانی نے بھی خطاب کیا۔ اسد اللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے کہا کہ اسلامی ممالک کا فلسطین کے مسئلے پر احتجاج گیڈر کے آنسو ہیں اور اسے ہم مسترد کرتے ہیں تمام تر وسائل و اسباب ہونے کے باوجود نبیوں کی سرزمین فلسطین کو خون آلود ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے اور مسلم حکمران صرف بیان بازی میں مصروف ہیں یہ سب ڈرامہ بازی بند ہونی چاہیے۔ فلسطین کے مسلمانوں مرد و خواتین، ضعیفوں، معصوم بچوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے شہداء کی تعداد 13 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں اور بے گھروں کی تعداد لاکھوں میں ہے انہوں نے کہا کہ اگر تمام مسلم ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ اسرائیل اور امریکہ مسلمانوں کے بہت خطرناک دشمن ہیں تو پھر انکے سفارتخانوں کو بند کرکے انکے سفیروں کو واپس کیوں نہیں بھیجا جاتا ان ممالک سے اپنے سفیر واپس کیوں نہیں بلاتے مسئلہ یہ ہے کہ اسرائیل و امریکہ سے تعلقات ختم کرنے میں پہل کون کرے گا یعنی بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا اس موقع پر دیگر مقررین و علمائے کرام نے کہا کہ او آئی سی کا عملی اقدامات کے بجائے احتجاجی بیانات تک محدود رہنا بھی ایک ڈرامہ ہے جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک یہودی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے پاکستان کے حکمران اپنا کردار ادا کریں۔قبل ازیں اسداللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے ٹنڈوآدم میں غوری ہاؤس پہنچ کر جماعت اسلامی کے سینئر رہنما و سابق امیر ضلع سانگھڑ عبدالعزیز غوری مرحوم کے بڑے بیٹے شاہد عزیز غوری کے انتقال پر انکے بھائیوں طارق عزیز غوری ایڈوکیٹ وغوری برادران سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ اسد اللہ بھٹو نے ضلعی نائب امیر مشتاق احمد عادل سے انکی ساس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اس موقع پر امیر جماعت ضلع سانگھڑ عبدالغفور انصاری ، نائب امیر مشتاق احمد عادل،مقامی امیر عبدالستار انصاری اور سابق تعلقہ نائب ناظم شیخ لیاقت علی بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
پیپلزپارٹی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے گی، سید نوید قمر
-
حضرت بی بی راستی المعروف بی بی پاک دامن کا عرس اتوار کو شروع ہو گا
-
دنیا بھرمیں نرسوں کا عالمی دن (کل)منایا جائیگا
-
احمدیار،غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی کو زبح کردیا ،قاتل گرفتار
-
وزیراعظم سے چیف کوارڈی نیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر کی ملاقات
-
کراچی میں پی پی کے بلدیاتی نمائندوں کو بہتر کارکردگی ثابت کرنا ہوگی، سعید غنی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا لکی مروت میں بارشوں اور تیز آندھی سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار
-
تمہاری حیثیت ایک لیٹر کی ہے، اوقات میں رہو ورنہ گاڑی فیول سب بند کردونگا،علی امین پھر گورنروارننگ
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے،قمر زمان قائرہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
سولر سے بجلی کی پیداوار پر سخت شرائط عائد
-
برکی کے علاقے میں والدین نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرکے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.