وفاقی تعلیمی بورڈ میں ہم نصابی سرگرمیوں کا آغاز، مقابلہ حسن قرأت کا انعقاد

پیر 20 نومبر 2023 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2023ء) تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے نہ صرف طلباءکی ذہنی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان کی مختلف صلاحتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں اوران کی خوداعتمادی بھی بڑھتی ہے، اسی مقصد کے پیش نظر وفاقی تعلیمی بورڈ نے پیر سے ہفتہ وار ہم نصابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے جس میں فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹوریٹس نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے ہفتہ وارہم نصابی سرگرمی کے پہلے روز حسن قرأت کا مقابلہ ہوا۔ تقریب کے آغاز میں ڈائریکٹر ریسرچ مرزا علی نے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہا اور انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ کا اصل کام امتحانات کا انعقاد ہے لیکن ہم طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ طلباء کی اس مقابلے میں شرکت اہم ہے ۔ میٹرک لیول کے مقابلہ جات میں طلحہ رحمن ایف جی سر سید پبلک سکول راولپنڈی نے پہلی بشرٰی جبین اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبہ جی ایلون ون اسلام آباد نے دوسری اور عبداللہ سعید امالہ فائونڈیشن سکول اینڈ کالج مسریال روڈ، راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ لیول کے مقابلہ جات میں عمار یاسر آئی سی بی جی سکس تھری نے پہلی، عبداللہ عسکریہ کالج ، سیف اللہ لودھی روڈ، راولپنڈی نے دوسری اور طیب احمد فوجی فاونڈیشن ، نیو لالہ زار ، راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ریسرچ مرزا علی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :