جے یوآئی نے صوبائی جماعتوں سے 27 نومبر تک آئندہ عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے بارے تجاویز طلب کر لیں
پیر 20 نومبر 2023 22:45
(جاری ہے)
جاری اعلامیہ کے مطابق جے یوآئی پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا دو روزہ اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری اکرم خان درانی مولانا قمر الدین مولانا فضل علی حقانی محمد اسلم غوری مولانا امجد خان لاہوری مفتی روزی خاں صوبہ بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع جنرل سیکرٹری مولانا محمود شاہ سندھ سے مولانا عبد القیوم ہالیجوی مولانا راشد محمود سومرو پنجاب سے حافظ نصیر احرار مفتی مظہر اسعدی صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر سینٹر مولانا عطائ الرحمن مولانا عطائ الحق درویش گلگت بلتستان سے مولانا عطائ اللہ شہاب آزاد کشمیر کے مولانا سعید یوسف سینٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ سابق سینٹرزحافظ حسین احمد انجینئر ضیائ الرحمن حافظ حمد اللہ سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ملک بھر سے ارکان مجلس عمومی/جنرل کونسل نے شرکت کی ترجمان جے یوآئی پاکستان اسلم غوری کے مطابق جے یوآئی کی مرکزی مجلس عمومی/جنرل کونسل نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو آئندہ پانچ سال کے لیے امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو ناظم عمومی/جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی تنظیموں کو ھدایت جاری کی گئیں کہ 27 نومبر تک قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے حوالے سے حتمی تجاویز ارسال کریں اجلاس میں ضلعی تنظیموں کو صوبائی جماعتوں کی مشاورت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اختیار دے دیا گیا اجلاس میں مولانا فضل الرحمن صاحب نے دورہ قطر اور ح م ا س لیڈروں سے ہونے والی ملاقاتوں سے جنرل کونسل کو آگاہ کیا اجلاس میں صوبائی تنظیموں نے صوبوں کی سیاسی صورتحال اور کارگزاری رپورٹس پیش کیں جس پر صوبائی جنرل کونسل نے اطمینان کا اظہار کیا اجلاس میں فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیل کے مظالم اور آئے روز ہسپتالوں سکولوں اور شہری علاقوں مسلسل بمباری پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ جمعہ24 نومبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا اور پاکستان بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمان صاحب نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام تحفظات کے باوجود 8 فروری کے انتخابات میں حصہ لے گی انہوں نے کہا کہ ہماری چار سالہ جدوجھد کی وجہ سے بین الاقوامی ایجنڈا زمین بوس ہوا گزشتہ بیس سال سے ملک دشمن قوتوں نے ملک کی سلامتی کے خلاف منظم سازش کرتے ہوئے ایک جماعت پر انویسٹمنٹ کی جے یوآئی نے ملک کی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرکے قوم کوپی ڈی ایم کا پلیٹ فارم مہیا کیا انہوں نے کہا جے یوآئی نے چار سال مسلسل سڑکوں پر ملین مارچ کے زریعے قوم کو ملک کے خلاف سازشوں سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام اور معاشی بدحالی پیدا کرکے قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا غلام بنا دیا گیا انہوں نے کہا کہ آج قوم سابقہ تحریک انصاف کی حکومت کے غیر سنجیدہ فیصلوں کی سزا بھگت رہی ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.