آئی جی پنجاب نے 6 ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

پیر 20 نومبر 2023 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2023ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گریڈ 18 کے 6 ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے، نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ علی رضا کو ایس پی آپریشنز سٹی ڈویژن تعینات کر دیا گیا، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن ارتضی کمیل کو ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن ڈویژن لگا دیا گیا، ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ارسلان زاہد کو ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان تعینات کر دیا گیا، احمد زنیر چیمہ کو ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن لگا دیا گیا جبکہ مستنصر عطا باجوہ کو ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور تعینات کر دیا گیا۔