9 مئی واقعات:یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی

بدھ 22 نومبر 2023 17:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2023ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔دوران سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر عوام کو فسادات پر اکسانے اور بغاوت کا الزام ہے، گلبرگ پولیس نے سابق صوبائی وزیر و پی ٹی آئی رہنما اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔