چیئرمین گلبرگ ٹائون سے فرینڈز فٹ بال کلب کے وفد کی ملاقات

بدھ 22 نومبر 2023 20:58

چیئرمین گلبرگ ٹائون سے فرینڈز فٹ بال کلب کے وفد کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2023ء) چیئرمین گلبرگ ٹائون فاروق نعمت اللہ سے فرینڈز فٹ بال کلب کے وفد نے اپنے صدر عبدالواجد کی سربراہی میں ملاقات کی۔ گلبرگ ٹائون کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین یو سی 1گلبرگ ٹائون عاصم مخدومی، کلب کے سینئر اراکین شیخ عبدالقدیر، اسد اللہ خان، صغیر احمد، سید اشرف عالم، سید آصف زیدی، محمد صادق کھتری، صبور الاسلام، رضوان اقبال اور آصف علی خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے فرینڈز فٹ بال کلب گرائونڈ کی لیولنگ اور مینٹیننس کے حوالے سے گذارشات پیش کیں جس پر چیئرمین گلبرگ ٹائون فاروق نعمت اللہ نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ بعد ازاں فاروق نعمت اللہ نے عاصم مخدومی یو سی 1گلبرگ ٹائون ، کونسلر کاشف فاروقی ، صدر فرینڈز فٹ بال کلب عبدالواجد اور کلب کے سینئر اراکین کے ہمراہ گرائونڈ کا دورہ کیا اور گرائونڈ کی حالت زار دیکھ کر فوری طور پر گراؤنڈ کو لیول کرنے کے احکامات صادر فرمائے۔ جس پر عبدالواجد نے فاروق نعمت اللہ کا شکریہ ادا کیا۔