کراچی ،خالد مقبول کی والدہ کا انتقال پر طارق حسن و صادق شیخ کی تعزیت

بدھ 22 نومبر 2023 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کنوئیر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار انکی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر رمیز منظور روفی،مہین ملک،عبد القیوم خان، ملک افضل عظیم،سید مشرف علی،سید مظہر زیدی ودیگر نے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

دریں اثناء ق لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن و محمد صادق شیخ نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کا تعزیتی پیغام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو پہنچایا۔

(جاری ہے)

تعزیتی پیغام میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی وفات کو ان کے اہلخانہ کے لیے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں و باپ کا کوئینعم البدل نہیں ہوتا اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ان رہنماوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت و انکو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے اجر عظیم اور حوصلہ عطا فرمائے۔#