پشاور،جرائم پیشہ افراد کی تصاویر اور مکمل ڈیٹا بی آر ٹی سٹیشنزکی سکرینوں میں دکھایاجانے لگا

بدھ 22 نومبر 2023 20:00

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2023ء) پشاورمیں جرائم پیشہ افراد کی تصاویر اور مکمل ڈیٹا بی آر ٹی سٹیشنزکی سکرینوں میں دکھایاجانے لگا۔پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں مطلوب ملزمان کاڈیٹا بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنز کو فراہم کردیا۔پشاور میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افرادکا ڈیٹابی آرٹی اسٹیشنزکی سکرینوں پردکھایاجانے لگا۔

(جاری ہے)

پولیس نے 200 سے زائدجرائم پیشہ افراد کی پہلی تصاویری لسٹ مکمل کرلی اور طلوب ملزمان کاڈیٹا بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنز کو فراہم کردیا ، لسٹ میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے نام اور تصاویر بھی شامل ہیں ۔ پولیس کاکہناتھا کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی ویڈیوز بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنزکی سکرین پرچلائی جارہی ہیں ،تصاویراویزان کرنے کا مقصد عوام ان افراد کی شناخت۔پولیس کاکہنا تھا کہ ملزمان کا ڈیٹا تصاویرسی سی ٹی وی کیمروں اور کریمینلز ریکارڈ سے حاصل کیا گیاہے، پولیس نے سٹریٹ کرائم اور دیگروارداتوں میں ملوث ملزمان کی نشاہدہی کے لئے عوام سے مدد لینے کافیصلہ کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :