بہترین کتب کے مصنفین کے لیے تقریب تقسیم ایوارڈز 25 نومبر کو ضلع کونسل ہال میں منعقد ہو گی، ترجمان فیصل آباد میوزیم

جمعرات 23 نومبر 2023 14:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2023ء) فیصل آباد میوزیم کے زیر اہتمام و نقیبی کاروان ادب کے اشتراک سے گزشتہ سال شائع ہونےوالی منتخب بہترین کتب کے مصنفین میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہفتہ25 نومبر کودن 11 بجے ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوگی جس کی صدارت ڈاکٹرریاض مجید، نقابت ڈاکٹر ماجد مشتاق رائے،پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد قادری اورڈاکٹر وارث علی وارث کریں گے، مہمانان خصوصی ڈاکٹر شبیر احمد قادری(شعبہ اردو رفاہ یونیورسٹی)،ڈاکٹر جعفر حسن مبارک(ادبی شخصیت)،میاں آفتاب احمد(ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب )،احمد رضا بھٹی(مظہر پبلشر ز)،شفقت حسین شفقت( صحافی،شاعر و ادیب )،ڈاکٹر احسان اللہ طاہر(شعبہ پنجابی گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ)،انسپکٹر احمدعدنان طارق ہوں گے۔

(جاری ہے)

میوزیم کی ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ ایونٹ کے منتظمین میں خورشید جیلانی ڈائریکٹر میوزیم وڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ فیصل آباد،فیصل شہزادچیف آفیسر ضلع کونسل ،ایم ساجد ستارآئی ٹی آفیسرانچارج لائلپور میوزیم ،آزاد نقیبی صدر نقینی کاروان ادب اور رستم نقیبی سیکرٹری نشرو اشاعت نقیبی کاروان ادب شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام شہریوں کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔