تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے ٹیبل مارکنگ اور پیپر سیٹنگ کے لیے اساتذہ سے کوائف طلب کر لئے

جمعرات 23 نومبر 2023 21:12

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2023ء) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کی طرف سے میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات سیشن 2024-25 میں سنڈیکیٹ ٹیبل مارکنگ، پیپر سیٹنگ کیلئے مجوزہ فارم پر خواہشمند اساتذہ سے کوائف طلب کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈیرہ غازی خان بورڈ کے مطابق اس سلسلے میں دلچسپی رکھنے والے اساتذہ پیپر سیٹر، سکریسی آفیسر، ہیڈ ایگزامینر، سب ایگزامینر، سپیشل چیکر اور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ ایگزامینر کیلئے بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر اپنا ڈیٹا اپ لوڈ جبکہ ہارڈ کاپی سربراہ ادارہ سے تصدیق کرا کے بورڈ کی سکریسی برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعیناتی کا عمل بورڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق عمل میں لائے گی،مزید معلومات کیلئے دفتر بورڈ سے رابطہ کیاجا سکتا ہے۔