سندھ زرعی یونیورسٹی میں مختلف بیجز کے داخلہ رجسٹریشن شروع ،یکم جنوری سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوگا

جمعرات 23 نومبر 2023 21:14

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2023ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز کے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویشن ڈگری پروگرام میں ایم ایس سی، ایم اے، ایم ایس آئی ٹی، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے موسم بہار کے دوسرے ایون سیمیسٹر میں رجسٹریشن 27نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

27نومبر سے 18دسمبر تک نارمل فیس جبکہ لیٹ فیس کے لیے 19دسمبر سے 29دسمبر تک داخلہ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔ یونیورسٹی میں یکم جنوری سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :