میٹرک میں خراب نتائج دینے والے سکول سربراہان و اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:33

میٹرک میں خراب نتائج دینے والے سکول سربراہان و اساتذہ کیخلاف کارروائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) میٹرک میں خراب نتائج دینے والے سکول سربراہان و اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے میٹرک میں خراب نتائج دینے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کافیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

جن سکولوں میں بورڈ ایوریج سے کم نتائج آئے ہیں ان سے جواب طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور میں 60سے زائد سکولوں کے بورڈ سے کم نتائج آئے ہیں۔صوبہ بھر کی تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا طلب کیا گیا۔ڈیٹا آنے کے بعد مذکورہ سکول سربراہان و اساتذہ کو شوکاز جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :