پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے امیدوار، ٹکٹ ہولڈر عبدالکریم خان،خالد گھر نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

جمعرات 23 نومبر 2023 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2023ء) پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں سے مایوس امیدواروں کا پارٹی کو خیر آباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے،لاہور سے پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے 2 امیدوار اور ٹکٹ ہولڈر عبدالکریم خان پی پی 148،خالد گھرکی پی پی 150،شیخوپورہ سے پی ٹی آئی کے نائب صدر اور ایم پی اے کے امیدوار ملک محمد اقبال،ننکانہ صاحب سے پی ٹی آئی کے این اے 111، پی پی 132 کے امیدوار طارق محمود باجوہ اور قصور سے پی ٹی آئی کے این اے 131 کے امیدوار ندیم ہارون نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں مثبت سیاست کی روش کو قائم رکھنا چاہتے ہیں جو کہ پی ٹی آئی میں رہ کر قائم نہیں رکھی جا سکتی تھی،لہذا انہوں نے پی ٹی آئی کو مستقل طور پر خیر آباد کہہ دیا ہے۔