
او جی ڈی سی ایل اور غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے مابین اعلیٰ معیار کی تعلیم و تحقیق میں سٹرٹیجک شراکت داری کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
جمعہ 24 نومبر 2023 20:20
(جاری ہے)
او جی ڈی سی ایل کے ڈی کاربنائزیشن کے عزم کے ثبوت کے طور پر اس مفاہمت نامہ کے تحت پہلا پائلٹ پروجیکٹ گرین انرجی پیدا کرنے کے لئے ہائیڈروجن پروٹو ٹائپ کا ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ ہوگا۔
او جی ڈی سی ایل، آئل اینڈ گیس سیکٹر میں پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی کے طور پر اپنے افق کو وسعت دینے اور جدید، حسب ضرورت اور مختلف پروگراموں کے ذریعے اپنے انسانی وسائل کی مہارت کو بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ جی آئی کے آئی انسٹی ٹیوٹ جو کہ اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور مختلف شعبوں میں تحقیق کو فروغ دینے کے عزم کے لئے پہچاناجاتا ہے، اس شراکت داری میں ایک متاثر کن کردار ادا کرنے کے لئے پرجوش ہے۔ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق اور ترقی، تکنیکوں کا اشتراک اور تکنیکی ترقی شامل ہے۔ اس سٹرٹیجک تعاون کا مقصد چیلنجوں کا مقابلہ کرنا اور مسلسل کامیابی اور پائیداری کے اہداف حاصل کرنا ہے۔سائن کردہ ایم او یو کے تحت دونوں ادارے، او جی ڈی سی ایل کے گرین انرجی پروجیکٹس کے لئے توانائی کے بہترین متبادل ذرائع کی نشاندہی کرنے کے لئے تعاون کریں گے جس میں ہائیڈروجن پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ جی آئی کے آئی آڑٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے پیشن گوئی کی پیمائش کی تکنیکوں پر او جی ڈی سی ایل کی مدد کرے گا۔ یہ تعاون مشترکہ تربیتی سرگرمیوں، سہولتوں کے تبادلے، تعلیمی اور معلومات کے تبادلے، کانفرنسوں، سیمینارز اور مشترکہ تحقیق اور آغاز کے منصوبوں تک پھیلا ہوا ہے۔ مفاہمت نامہ میں عمدگی، اختراع اور پائیداری کے لئے مشترکہ لگن کو اجاگر کیا گیا ہے جو او جی ڈی سی ایل اور جی آئی کے آئی دونوں کو تعلیم اور تحقیق میں تبدیلی کی پیشرفت میں سب سے آگے ہے۔ او جی ڈی سی ایل اور جی آئی کے آئی دونوں اپنی اجتماعی مہارت اور وسائل کو توانائی، ٹیکنالوجی اور اس سے آگے کے شعبوں میں اشتراک کے لئے تیار ہیں۔مزید قومی خبریں
-
4000 ٹن ایم او پی کھاد سے بھرا جہاز گوادر پورٹ پر پہنچ گیا
-
پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز
-
سیوریج کا گنداپانی ،رائے ونڈ شہر کی پہچان بن گیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے نتھیا گلی ہوٹل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
بلاول بھٹو زرداری کی مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی مذمت ، دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کے پختہ عزم کی بھرپور حمایت کا اعادہ
-
وزیراعلی سندھ کا فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس،ریسکیو ٹیموں نےتمام ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا
-
زرتاج گل کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
-
شیطان بہت مقبول ہے، وہ فرشتہ نہیں بن سکتا: طلال چوہدری
-
سٹینڈنگ کمیٹی میں20 نمائندے ہوتے ہیں جو پی ایس ڈی کے منصوبوں سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہیں ،سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق
-
اکبرچوک پل سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی گر کر جاں بحق
-
وزیراعلیٰ کا کاشتکاروں کیلئے’’ون سٹاپ سلوشن‘‘،چارماڈل ایگریکلچرمالز ،جی سی آئی اور محکمہ زراعت کے ایم او یو پر دستخط
-
فنانس ایکٹ سیکشن 37 اے میں ترمیم ہوگئی، فیلڈ مارشل نے بزنس کمیونٹی کو بچالیا، گوہراعجاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.