پولیس ملازمین کے درپیش مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے ،ایس ایس پی جعفر آباد

ہفتہ 25 نومبر 2023 16:53

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2023ء) ایس ایس پی جعفر آباد فریال فرید نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے درپیش مسائل کو حل کرکے ان کو سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے فرض شناس آفسیران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی کیونکہ فرض شناس آفسیران واہلکار محکمہ کا جھومر ہوتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پہلی مرتبہ منعقدہ دربار و میڈیا ں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

دربار میں شہدائے پولیس کے لئے دعا کی گئی، شہدائے پولیس جعفرآباد کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور پولیس اہلکاروں نے اپنے اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ملازمین کے بیشتر مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی عوام جان مال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کہاکہ علاقے میں مثالی امن کے قیام کے لیے ہر پولیس اہلکاروں کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام پولیس آفسیران و اہلکار عوام کے خادم بن کر خدمت کو یقینی بنائیں اور اپنے اپنے علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے عملی طور پر ٹھوس اقدامات کریں اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ اور پولیس کو عوام کے اوپر اعتماد بحال کرنے کے لیے پولیس آفسیران کو مزید محنت کرنی ہوگی ۔\378

متعلقہ عنوان :