& پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ یونیورسٹی کی جانب سے یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقا د

ہفتہ 25 نومبر 2023 22:40

ح کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2023ء) پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ یونیورسٹی کی جانب سے یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقا د کیا گیا ۔ سیمینار کے اختتام پر پشتونخوامیپ کے رہنمائوں عبدالرئوف لالا ، عبدالرحیم زیارتوال ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، ممتاز ادیبوں ، مصنفین غنی خان غنو صاحب، شوکت ترین صاحب، ڈاکٹر شاہ محمد مری صاحب ، ڈاکٹر سلیم کرد صاحب، پشتونخوا ایس او کے رہنمائوں سیف اللہ خان ، یار محمد بریال نے مختلف شخصیات ، اساتذہ ، ادیبوں ، مصنفین ، شعراء ، پوزیشن ہولڈرز طلباء میںخان شہید سرٹیفکیٹس، پارٹی چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی کے دستخط شدہ، خان شہید کا لکھا ہوا خودنوشت ''My Life And Times'' کتاب اور خان شہید ایوارڈز تقسیم کیئے گئے ۔

سیمینار میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نصیر ننگیال ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز نظام عسکر ، حفیظ ترین ، ضلع کوئٹہ کے اطلاعات سیکرٹری فیصل کاکڑ، ضلعی معاونین دوران خان ترین،عطاء اللہ امیری، ضلع کمیٹی کے اراکین ، پشتونخوا ایس او کے زونل آرگنائزر سیف اللہ خان ودیگر آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری یار محمد بریال ، سینئر معاون سیکرٹری واسع خان ودیگر ایگزیکٹوز اور کارکنوں، یونیورسٹی کے اساتذہ کرام ، ممتاز ادیب ، مصنفین ، کالم نگاروں ، مختلف سیاسی تنظیموں کے عہدیداران، ڈاکٹرز، پشتونخوا لائرز فارم، پشتونخوا بلڈ بنک کے اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار کے اختتام پر پشتونخوامیپ کے رہنمائوں عبدالرئوف لالا ، عبدالرحیم زیارتوال ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، ممتاز ادیبوں ، مصنفین غنی خان غنو صاحب، شوکت ترین صاحب، ڈاکٹر شاہ محمد مری صاحب ، ڈاکٹر سلیم کرد صاحب، پشتونخوا ایس او کے رہنمائوں سیف اللہ خان ، یار محمد بریال نے قوم اور ملت کیلئے خدمات ، یونیورسٹی میں حسن کارکردگی اور اپنے شعبوں میں بہترین خدمات سرانجام دینے والوںاور مختلف شعبہ جات کے پوزیشن ہولڈرز میں سرٹیفکیٹس ، پارٹی چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی کے دستخط شدہ، خان شہید کا لکھا ہوا خودنوشت ''My Life And Times'' کتاب اور خان شہید ایوارڈز تقسیم کیئے گئے ۔