سی ڈی اے ملازمین کیلئے حج قرعہ اندازی کل ہو گی

اتوار 26 نومبر 2023 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2023ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) انتظامیہ اور مزدور یونین (سی بی اے) کے مابین معاہدے کے تحت سی ڈی اے کے سکیل01 تا سکیل 16(نان گزیٹیڈ)ملازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے قرعہ اندازی کل پیر کو سہ پہر 3 بجے ہو گی۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے مزدور یونین کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلہ میں سادہ مگر پروقار تقریب سی ڈی اے چیئرمین آفس سیکٹر جی سیون فور میں منعقد کی جائے گی ۔قرعہ اندازی کے تحت 50 ملازمین اس سال حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونگے جن میں 48 مرد اور 2 خواتین بمعہ محرم شامل ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :