مری امپروومنٹ ٹرسٹ آفس کی تزئین و آرائش اور بحالی منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا

اتوار 26 نومبر 2023 19:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2023ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی مری امپروومنٹ ٹرسٹ آفس کی تزئین و آرائش اور بحالی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ مری امپروومنٹ ٹرسٹ آفس کی تزین و آرائش اور بحالی منصوبے پر 3 ملین روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

مری امپروومنٹ ٹرسٹ آفس کی تزئین و آرائش اور بحالی منصوبے میں ڈپٹی کمشنر مری آفس سمیت دیگر انتظامی افسران اور اہلکاروں کے دفاتر اور فرنیچر بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ مری امپروومنٹ ٹرسٹ آفس کی تزئین و آرائش اور بحالی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ مری امپروومنٹ ٹرسٹ آفس کی تزین و آرائش اور بحالی کے بعد انتظامی دفتری امور سر انجام دینے میں مدد ملے گی۔ مری کو ضلع کا درجہ ملنے اور ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کے بعد انتظامی امور کو سر انجام دینے کے لیے مری امپروومنٹ ٹرسٹ کے آفس کی تزئین و آرائش بہت ضروری تھی تا کہ انتظامی امور کو احسن انداز سے سر انجام دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :