نیشنل ایئروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ملکی ترقی میں اہم کردار

نیشنل ایئرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا مشن انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہوا بازی اور سائبر ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تحقیق اور جدت کو فروغ دینا ہے،ماہرین

پیر 27 نومبر 2023 13:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2023ء) پاک فضائیہ کی مدد سے قائم سے قائم ہونے والا نیشنل ایئرواسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک ملکی ترقی میں اہم کردار کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ایئرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، نیشنل ایئرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایک اسٹرٹیٹجک ادارہ ہے جسے پاک فضائیہ کی مدد سے قائم کیا گیا ہے۔

یہ ادارہ صنعت، اکیڈیمیا اور حکومت کے درمیان مشترکہ کام کے مواقع پیدا کر رہا ہے اور ملک میں ٹیکنالوجی کے ماحول میں بہتری کی طرف یہ ایک مثبت اقدام ہے۔نیشنل ایئرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا مشن انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہوا بازی اور سائبر ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تحقیق اور جدت کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ادارہ ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو خدمات دینے کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی کئی کمپنیوں میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر کر رہا ہے، ترک ایئرو سپیس انڈسٹری کی دو اہم کمپنیوں اور ترکش ایئرو سپیس انڈسٹری نے NASTP میں اپنے دفاتر قائم کئے ہیں۔

نیشنل ایئرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک نے کارپوریٹ فارمنگ کیلئے چولستان میں جدید ترین زرعی نظام تیار کیا ہے جبکہ پاکستان کے اہم علاقوں بشمول راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں اپنے ہیڈکوارٹرز قائم کئے ہیں ۔