پاکستان کا سیاسی اور معاشی استحکام نواز شریف کو انصاف کی فراہمی سے جڑا ہے، جاوید لطیف

پیر 27 نومبر 2023 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2023ء) مسلم لیگ( ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کا سیاسی اور معاشی استحکام نواز شریف کو انصاف کی فراہمی سے جڑا ہے، پیر کو یہاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک بچانے آئے ہیں اور اپنا مشن پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

جاوید لطیف نے کہا کہ یہ کہا جارہا ہےکہ خاور مانیکا سچے ہوتے تو پہلے بولتے ۔ عائشہ گلا لئی اور ریحام خان پہلے بولی تھیں اس وقت کسی نے خان سے حساب لیا ،کیا وہ کسی قانون کو جوابدہ نہیں ہے؟