/ بلوچستان میں کھیلوں کے میدان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ صرف انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیا جائے، جواد احمد ڈوگر

پیر 27 نومبر 2023 23:30

۴کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2023ء) ایڈیشنل آئی جی پولیس و ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ بلوچستان پولیس جواد احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کھیلوں کے میدان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ صرف انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیا جائے تو وہ نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر صوبے کا نام روشن کرسکتے ہیں۔قومی فٹسال چیمپئن شپ کا کوئٹہ میں کامیاب انعقاد قابل تحسین ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی پولیس و ڈائر یکٹر سپورٹس بورڈ بلوچستان پولیس جواد احمد ڈوگر نے بلوچستان پولیس فٹسال ٹیم کے کھلاڑیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے 7ویں فٹسال نیشنل چیمپئن شپ کوئٹہ میں پاکستان پولیس فٹبال ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر شاباشی بھی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عبدالمجید خان اور سپورٹس آفیسر بلوچستان پولیس و منیجر پاکستان پولیس ٹیم سردار رحیم بخش بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ کوئٹہ میں ایک بار پھر نیشنل فٹسال چیمپئن شپ منعقد کرارہے ہیں جس سے بلوچستان کے نوجوانوں کو نیشنل سطح پر کھیلنے کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔نیشنل چیمپئن شپ کا کوئٹہ میں انعقاد اور دیگر صوبوں کا ان میں بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان میں مکمل امن بحال ہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان پولیس کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے اور بلوچستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں سپورٹس کے ذریعے صحت مندانہ ماحول کو فروغ ملتا ہے محکمہ پولیس نے ہمیشہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے وطن عزیز پاکستان کے لئے بلوچستا ن پولیس کی مثالی قربانیاں ہیں۔ اس موقع ایڈیشنل آئی جی پولیس نے پاکستان پولیس فٹسال ٹیم کے لئے تعریفی اسناد اور نقد اانعام کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پولیس ٹیم کی محنت کو سہراتے ہوئے ٹرافی دی اور تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی