الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے‘ شہبازشریف

(ن) لیگ کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلائے گی‘ پارٹی رہنمائوں سے گفتگو

منگل 28 نومبر 2023 12:36

الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے‘ شہبازشریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) سابق وزر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے، (ن) لیگ کی کامیابی پاکستان کومسائل سے نجات دلائے گی۔

(جاری ہے)

شہبازشریف سے پارٹی رہنمائوں اور سابق اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی، علی پرویز ملک، رانا قاسم نون، ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری اور سلمان خان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

ملاقات میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے اور عوام کے اعتماد سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلائے گی۔