سیالکوٹ ،مسافروین میں ایل پی جی سلنڈراستعمال کرنے والے 3 افراد کے خلاف مقدمات درج

منگل 28 نومبر 2023 14:28

سیالکوٹ  ،مسافروین میں ایل پی جی سلنڈراستعمال کرنے والے 3 افراد کے خلاف ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ نے پابندی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی سلنڈرز نصب کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس عرفان الحق سلہریا کی زیر نگرانی پٹرولنگ پولیس نے مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے والے متعدد گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سول لائن کے علاقہ بھیڈ پلی سے پولیس نے مسافر وین میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی بطور ایندھن استعمال کرنے والے ڈرائیور شبیر احمد، تھانہ اگوکی کے علاقہ ائیر پورٹ سٹاپ سے ہائی ایس ٹیوٹا میں سلنڈر گیس استعمال کرنے والے سلیم رضااور تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ سے ڈرائیور عرفان علی کو گرفتار کر کے ان کی گاڑیاں قبضہ میں لے لیں اور مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس کی ہدایت کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں کسی صورت سی این جی یا ایل پی جی سلنڈرز لگانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ غیر قانونی سلنڈر آئے دن کسی بڑے حادثے کا سبب بنتے ہیں، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جائیں گی۔