پینٹاگون کا خلیج عدن میں کمرشل بحری جہازکے اغوا پرردعمل

جہاز کے خلیج عدن میں اغوا کے معاملے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، امریکی محکمہ دفاع

منگل 28 نومبر 2023 16:34

پینٹاگون کا خلیج عدن میں کمرشل بحری جہازکے اغوا پرردعمل
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے خلیج عدن میں کمرشل بحری جہاز کے اغوا کے معاملے پر ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ خلیج عدن میں بحری جہاز کو ممکنہ طور پر صومالی بحری قزاقوں نے ہائی جیک کیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے مزید کہا کہ کمرشل بحری جہاز کے خلیج عدن میں اغوا کے معاملے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔پینٹاگون نے موقف اختیار کیا کہ خلیج عدن میں بحری جہاز کے اغوا کا تعلق بحری قزاقوں سے ہے۔گزشتہ روز خلیج عدن میں بحری جہاز کے اغوا کو حوثی باغیوں سے جوڑا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :