یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مسلسل دبا ڈالا ہے، بائیڈن

معاہدے کے ہر پہلو پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے رابطے میں ہوں،بیان

منگل 28 نومبر 2023 16:34

یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مسلسل دبا ڈالا ہے، بائیڈن
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ غزہ لڑائی میں وقفے، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مسلسل دبا ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے بھی مسلسل دبا ڈالا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ قطر، مصر اور اسرائیل کے رہنماں سے رابطے میں ہیں۔جوبائیڈن نے مزید کہا کہ معاہدے کے ہر پہلو پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے رابطے میں ہوں۔