محکمہ صحت ٹاسک فورس کی کارروائیاں ،سرکاری ہسپتالوں کی چوری نشہ آور ،مبینہ جعلی ادویات کی بھاری مقدار برآمد

منگل 28 نومبر 2023 18:08

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) تحصیل چیف ڈرگ کنٹرولر مریدکے ڈاکٹر بلال یاسین کی قیادت میں محکمہ صحت ٹاسک فورس کے مریدکے نارنگ اور دیگر علاقوں میں چھاپے ،سرکاری ہسپتالوں کی چوری نشہ آور اور مبینہ جعلی ادویات کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی ، پچیس میڈیکل اسٹور مالکان اور فارمیسیز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت وارننگ جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی محسن نقوی اور ڈی سی شیخوپورہ کی ہدایت پر تحصیل چیف ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر بلال یاسین نے محکمہ صحت کی اسپیشل ٹاسک فورس کے ہمراہ مریدکے ریانپورہ سیکھم نارنگ منڈی وغیر میں اچانک چھاپے مار کر ممنوعہ نشہ آور ادویات سرکاری ہسپتالوں کی چوری شدہ ادویات مبینہ جعلی ادویات برآمد کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ۔

پچیس میڈیکل اسٹورز مالکان فارمیسیز کو ایس او ہیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کردی ۔اس موقع پر ڈاکٹر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ بغیر کوالیفائڈ پرسن اور پروہرائٹرز میڈیکل اسٹورز فارمیسیز کو سیل کردیا جائے گا اس کے ساتھ نشہ آور ادویات جعلی ادویات سرکاری اسپتالوں کی چوری شدہ ادویات فروخت کرنے والے قومی مجرم ہیں انکو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :