بورے والا، ن لیگی رہنما ؤںکی عوام را بطہ مہم، سینکڑوں افراد نے پی ٹی آئی اور اپنے گروپ چھوڑ کر ان کی حمایت کا اعلان کردیا

منگل 28 نومبر 2023 20:14

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) مسلم لیگ ن کے رہنما ؤں سابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی انتخابات کے سلسلہ میں عوام را بطہ مہم کے دوران سینکڑوں افراد نے پی ٹی آئی اور اپنے گروپ چھوڑ کر ان کی حمایت کا اعلان کردیا ان میں سینئر قانون دان۔ سابق چیئرمین۔نائب ناظم۔

کونسلرز۔ اور نمائندہ شخصیات شامل ہیں تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ممبران قومی وصوبائی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے انتخابات کے سلسلہ میں بھرپور عوام رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے اس سلسلہ میں گگو منڈی کے چک نمبر 106 ای بی۔ ایک تقریب کے دوران محمد ظفر چدھڑ سابق امیدوار وائس چیئرمین یوسی نے اپنے ساتھیوں حاجی ذوالفقار چدھڑ نمبردار ، چوہدری ظفر اقبال چدھڑ، ڈاکٹر مہر سعید احمد سیال، مہر ممتاز گوانس، نور احمد انصاری، محمد عابد ںھٹی، مہر ظفر اقبال سیال، مہر عبدالرزاق سیال، مہر قربان سیال، مہر نواز سرگانہ، ظہور چدھڑ، ریاض چدھڑ، طاہر چدھڑ، ساجد گوانس، مہر ضیاء الحق، مہر مقبول، یسین رحمانی، شعبان رحمانی، عبدالغفار، نور احمد انصاری، نور نبی ڈار نے اپنی تمام برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 156 چوہدری نذیر احمد آرائیں اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 229 چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی آئندہ الیکشن میں مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ چک نمبر 423ای بی میں پر عبدالرزاق وائس چیئرمین یوسی، ارشد جوئیہ، چاچا چراغ عینگ، رستم نمبردار ، علی محمد نمبردار، پپو ڈوگر، مہر امتیاز ترولی، محمد نواز چوہان، نذر محمد شیخ، چوہدری ارشاد چدھڑ، مہر علی محمد ترولی، حاجی قطب دین اور مہر ریاض سرگانہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ کر ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ نواحی گاؤں 114سی بی میں سابق چیئرمین یوسی غلام مصطفیٰ جوئیہ نے اپنے ساتھیوں محمد مظہر جوئیہ۔

محمد تنویر جوئیہ۔ اور 41 ساتھیوں۔ سمیت چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ نواحی گاؤں 104ای بی میں معروف سینئر قانون دان چوہدری علی احمد صابر ایڈووکیٹ نے اپنے ساتھیوں سمیت ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے تمام افراد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی حکومت میں آئی ہے اس نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے عوام کے مسائل حل کئے ہیں مہنگائی اور بے روزگاری کو کم کیاہے نیا پاکستان بنانے والوں نے ملک میں بد تمیزی۔

بد اخلاقی کے کلچر کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو گمراہ کرکے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔