حضور سرورِ عالم سیدنا محمدﷺ آخری نبی ہیں آپ کی تشریف آوری کے بعد نبوت کا سلسلہ ختم ہو گیا، ذوالفقار علی طارقی

منگل 28 نومبر 2023 20:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) اہلسنت وجماعت کے رہنما ء ذوالفقار علی طارقی قادری ڈاکٹر مزمل حسین قادری ڈاکٹر میر شبیراحمد کھوسہ سیاسی وسماجی رہنما ڈاکٹر محمد ظاہر لانگو نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ اسلام کی پوری تاریخ میں جب بھی کسی سر پھرے طالع آزمایا فتنہ پرداز نے اپنے آپ کو نبی کہنے کی جرات کی مسلمانوں نے اس کا مقابلہ میدان جہاد میں کیا ہر مسلمان کا غیر متزلزل عقیدہ اور ایمان یہ ہے کہ حضور سرورِ عالم سیدنا محمدﷺ آخری نبی ہیں حضورﷺ کی تشریف آوری کے بعد نبوت کا سلسلہ ختم ہو گیا حضور اکرمﷺ کے بعد کوئی نیا نبی نہیں آ سکتا اور جو شخص اپنے نبی ہونے کا دعوی کرتا ہے اور جو بدبخت اس کے اس دعوی کو سچا تسلیم کرتا ہے وہ دائرہ اسلام سے خارج اور مرتد ہے اور اسی سزا کا مستحق ہے جو اسلام نے مرتدکیلئے مقررکی ہیانہوں نے کہا کہ حکومت وقت قادیانیت کی غیر قانونی سرگرمیوں کو لگام دی قادیانی گروہ جان بوجھ کر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں جو کسی بھی طور ہمیں قابل قبول نہیں جھلم میں مسلمانوں کی مسجد پر قادیانیوں کے قبضے کی کوشش قابل مذمت ہے اور قادیانیت کے ساتھ رعایت برتانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ملک میں قادیانیوں کی کھلے عام تبلیغی سرگرمیاں قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے قادیانیوں کے پشت پناہی کرنے والوں کے قلعہ قائمہ کیا جائے قادیانیت کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیاں اور ملک میں انتشار کو کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں کیا جائے گا ہم پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس میں ہر چیز قربان کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :