پی سی بی بگ بیش لیگ کیلیئے کھلاڑیوں کو تاحال این او سی جاری نہ کرسکی

این او سی جاری نہ ہوا تو بی بی ایل کی تقریب خدشات کا شکار ہو گی، کھلاڑی این او سی کے منتظر

منگل 28 نومبر 2023 21:51

پی سی بی بگ بیش لیگ کیلیئے کھلاڑیوں کو تاحال این او سی جاری نہ کرسکی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) بگ بیش لیگ کیلیئے کھلاڑیوں کو تاحال این او سی جاری نہ کرسکی ،این او سی جاری نہ ہونے کی وجہ سے لیگ خدشات کا شکار ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بگ بیش لیگ کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کا معاملہ پر ؂؂؂ بی بی ایل کی ٹیمیں پاکستان کے کرکٹرز کو این او سی جاری ہونے کی منتظر ہے لیکن تاحال پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو تاحال این او سی جاری نہیں کیا اور نہ ہی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران کرکٹرز کو این او سی جاری ہونے کا امکان ہے،: این او سی جاری نہ ہوا تو بی بی ایل کی تقریب خدشات کا شکار ہو گی حارث رؤف اسامہ میر اور زمان خان کے میلبرن اسٹارز اور سڈنی تھنڈرز سے معاہدے ہیں ، حارث رؤف کے ساتھ بی بی ایل کی ایک تقریب بھی شیڈولڈ ہے جبکہ بی بی ایل انتظامیہ حارث رؤف کی تقریب میں شرکت کی خواہشمند ہے