رحیم یار خان میں کسانوں پر فائرنگ کا واقعہ، وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا ڈاکوئوں کیخلاف موثر کریک ڈائون کاحکم

بدھ 29 نومبر 2023 15:59

رحیم یار خان میں کسانوں پر فائرنگ کا واقعہ، وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رحیم یار خان کے نواحی علاقے ماچھکہ کے قریب کسانوں پر فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ فائرنگ کرنے والے ڈاکوں کے خلاف موثر کریک ڈان کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور ڈاکوں کے قلع قمع کے لئے اضافی پولیس فورس تعینات کی جائے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈاکوں کی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکیااور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔