اٹک، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے قاتل کو سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں

بدھ 29 نومبر 2023 16:05

اٹک،  جرم ثابت ہونے پر عدالت نے قاتل کو سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانے ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) جرم ثابت ہونے پراٹک میں عدالت نے قاتل کو سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان اٹک پولیس کے مطابق سال 2020 میں تھانہ صدر اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے شہری ابراہیم کو قتل کرنے کے جرم میں نامزد ملزم عنصر خان کو گرفتار کیا تھا۔انسپکٹر عظمت حیات نے بہترین تفتیش کرتے ہوئے مجرم عنصر خان کو عدالت سے سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دلوائی۔\378