شہریوں میں لائسنس کے حصول کا رجحان زورپکڑ گیا

بدھ 29 نومبر 2023 16:05

شہریوں میں لائسنس کے حصول کا رجحان زورپکڑ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) لاہور میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کہ وجہ سے شہریوں میں لائسنس کے حصول کا رجحان زور پکڑ گیا ۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے بدھ کو بتایا کہ ٹریفک پولیس نے 15 دنوں میں 1 لاکھ 73 ہزار 317 نئے لرنرپرمٹ جاری کئے، 45 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرنر پرمٹ کی تجدید کرائی، 11 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، 75 گمشدہ لائسنس، 204 انڈورسمنٹ لائسنس، 1200 انٹرنیشنل لائسنس جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شہر کے 8 پولیس خدمت مراکز 24/7 کام کر رہے ہیں، شہر میں مجموعی طور پر 34 پولیس خدمت مراکز سے شہری استفادہ حاصل کر رہے ہیں، سی ٹی او نے بتایا کہ کریک ڈان کے دوران بغیر لائسنس 05 ہزار 902 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے، اب تک 5 ہزار 778 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی، لرنر پرمٹ، زائد المیعاد لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس رکھنے والوں پر مقدمات درج نہیں کرائے جا رہے، آگاہی کے باوجود لرنر پرمٹ پر گاڑی چلانے والوں کو 2ہزار روپے جرمانے کئے جا رہے ہیں۔مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد مقدمات کا اندراج یا ریونیو اکٹھا کرنا نہیں ہے بلکہ قانون کی بالادستی اور محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :