8 فروری کو منصفانہ انتخابات ہی ملک کو آگے لے کرجا سکتے ہیں، میاں جاوید لطیف

بدھ 29 نومبر 2023 16:09

8 فروری کو منصفانہ انتخابات ہی ملک کو آگے لے کرجا سکتے ہیں، میاں جاوید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ، 8 فروری کو منصفانہ انتخابات ہی ملک کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف کےساتھ ناانصافی ہوئی ،نواز شریف بری ہو جائیں تو بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے ماضی کے فیصلوں کے ذمہ داران کے بارے میں قوم کو بتایا جانا چاہئے۔

حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اس سے ملک کا بھلا ہو گا اور عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات مؤخر ہونے کے حوالے سے باتیں سامنے آ رہی ہیں، اگر انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے تو ملک کو اس کا نقصان ہو گا، 8 فروری کو منصفانہ انتخابات ہی ملک کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔