چیف الیکشن کمشنرسے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدرکی ملاقات

بدھ 29 نومبر 2023 16:09

چیف الیکشن کمشنرسے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدرکی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سےمسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر بشیر میمن نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا مقصد سندھ کی صورتحال بارے انہیں آگاہ کرنا تھا۔اپنے تحفظات چیف الیکشن کمشنر کے سامنے رکھے ہیں،امید ہے ان پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چیف الیکشن کمشنر اور قوانین پر اعتماد ہے۔