بورے والا ، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سڑک کنارے کھیلتی 5 سالہ بچی جاں بحق

بدھ 29 نومبر 2023 16:18

بورے والا ، نامعلوم گاڑی کی  ٹکر سے سڑک کنارے کھیلتی 5 سالہ  بچی جاں بحق
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) بورے والا میں نامعلوم گاڑی کے ٹکرسے سڑک کنارے کھیلتی 5 سالہ معصوم پھول جیسی بچی جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

نواحی علاقہ کوٹ سادات کے رہائشی کسان شوکت علی اپنی بچی 5 سالہ صبیحہ شوکت کے ساتھ لڈن روڈ اڈا ساتواں میل پر موجود تھا کہ بچی کھیلتی ہوئی سڑک کنارے گئی تو اچانک ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے بری طرح کچل دیا اور ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پھول جیسی معصوم بچی کی اس المناک موت پر والد پر غشی کے دورے پڑرہے تھے۔\378

متعلقہ عنوان :