سابق فوجی نے شادی میدان جنگ بنادی، دلہن سمیت 4 کو مارکراپنی جان بھی لے لی

بدھ 29 نومبر 2023 22:38

سابق فوجی نے شادی میدان جنگ بنادی، دلہن سمیت 4 کو مارکراپنی جان بھی ..
بنکا ک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2023ء) تھائی لینڈ میں دلہا نے شادی کی تقریب میں دلہن اور اس کے تین رشتے داروں پر گولیوں چلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے، پھر اپنی بھی جان لے لی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ شمال مشرقی تھائی لینڈ کے علاقے وانگ نم کھیو کے ایک گھر میں پیش آیا۔ جہاں 29 سالہ چترونگ سوکسوک اور 44 سالہ کنچنا پچونتھوک کی شادی ہو رہی تھی جہاں پر گولیاں چل گئیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں موجود افراد نے دیکھا کہ سابق فوجی چترونگ کا اپنی دلہن کے ساتھ جھگڑا ہوگیا، جس کے بعد وہ تقریب سے نکل کر اپنی گاڑی سے پستول لایا اور وہاں دلہن سمیت موجود افراد پر گولیاں چلا دیں۔ہلاک ہونے والوں میں دلہن چترونگ سوکسوک، دلہن کی ماں 62 سالہ کینگتھونگ کلاجورو اور بہن 38 سالہ کورنیکا اور ایک باراتی 50 سالہ تھونگ نونکھونتھو شامل ہیں، جبکہ ایک باراتی 28 سالہ بامرنگ چتیراٹ کو شدید زخمی ہے۔اس کے بعد دلہے نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتم کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 11 گولیاں برآمد ہوئیں، دلہا اٴْس وقت نشے میں دھت تھا تاہم قتل کا اصل مقصد واضح نہیں ہے۔