نواز شریف نجی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے

مریم نواز نے اولڈ ٹرمینل پر استقبال کیا ،ایوان فیلڈ ریفرنس سے بری ہونے پر مبارکباد باد پیش کی

بدھ 29 نومبر 2023 23:21

نواز شریف نجی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نجی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے اولڈ ٹرمینل پر نواز شریف کا استقبال کیا اور انہیں ایوان فیلڈ ریفرنس سے بری ہونے پر مبارکباد باد پیش کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز انتہائی سخت سکیورٹی میں لاہور ایئرپورٹ سے اپنی رہائشگاہ جاتی امرا پہنچے ۔