
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے جرمن سفیر الفریڈ گراناس کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور، تعلیم، ماحولیات اور تجارت میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
بدھ 29 نومبر 2023 23:21

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے اور موسمیاتی شراکت داری کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم GSP پلس سٹیٹس کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر جرمنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ تعلیمی شعبے میں جرمن طالب علموں اور پاکستانی طالب علموں کے درمیان ایکسچینج پروگرام ترتیب دینے چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایکسچینج پروگرام سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط مضبوط ہوں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ جرمن حکومت پاکستانی طلبا اور بزنس مین کو ویزا پالیسی میں سہولت پیدا کرے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے فلسطین میں جاری اسرائیلی ظالمانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بالخصوص عالمی برادری کو فلسطین غزہ میں معصوم شہریوں پر جاری ظلم و ستم کو روکنے میں اپنا ادا کرنا چاہئے۔ جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے کہا کہ جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد آصفہ اختر کو سائنسی تحقیق کے اعلی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمن حکومت فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امداد بھیج رہی ہے۔جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے کہا کہ جرمن سفارتخانے میں ویزوں میں تاخیر کے مسلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سفارتخانے میں اسٹاف بڑھایا گیا ہے جس سے جلد ویزوں کے اجرا کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی موسمیاتی تبدیلی کے مسلے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
چیچہ وطنی،چار اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے کاشتکار کو گولی مار کر23ہزار کی نقدی لوٹ لی،ملزم فرار
-
بھارت سے ادویات اور کپڑے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد
-
بیرسٹر سیف کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
پاک بھارت کشیدگی، 3غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ملکوں کیلیے پروازیں معطل کر دیں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.