پانی چوری اور شگافوں سے متعلق شکایات بروقت حل ہو رہی ہیں،نگران وزیر آبپاشی سندھ

بدھ 29 نومبر 2023 20:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) نگران وزیر آبپاشی سندھ ایشور لال نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنی ہے، محکمہ ہر حال میں اپنے افسران کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ ہماری تمام تر توانائیاں ادارے کی بہتری کیلئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے افسران کےساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاثر ہے کہ محکمہ آبپاشی کرپٹ ادارہ ہے لیکن ہمیں اپنے اقدامات اور مستقل مزاجی سے اس تاثر کو غلط ثابت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکایتی مرکز کے قیام سے ادارہ مزید مستحکم ہوا ہے، پانی چوری، شگافوں سے متعلق شکایات بروقت حل ہورہی ہیں، متعلقہ حکام شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنارہے ہیں اور عوام کا ادارے کی کارکردگی پر اعتماد بحال ہورہا ہے جو باعث اطمینان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد بھل صفائی کا کام بھی شروع کردیا جائے گا جو ایک بڑا مرحلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :