پرفارمنس آڈٹ ونگ، لاہورکے زیرا ہتمام 110و یں Intensive Training Program کا انعقاد، تین ہفتے جاری رہنے والے

9 پروگرام میں 14افسران کی شرکت پرفارمنس آڈیٹنگ کا مقصد، اثر اور دائرہ کار، سٹریٹجک پلاننگ، پرفارمنس آڈٹ سائیکل اور آڈٹ اسائنمنٹ پلان کے بارے میں ٹریننگ دی گئی پرفارمنس آڈیٹنگ میں روزبروز نئے تصورات سامنے آرہے ہیں یقینا یہ پروگرام شرکاء کی ذمہ داریاں کی ادائیگی میں ممدومعاون ثابت ہوگا۔ڈی )جی پرفارمنس آڈٹ ونگ

بدھ 29 نومبر 2023 21:50

ظ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2023ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ، لاہورکے زیرا ہتمام پرفارمنس آڈیٹنگ کے بارے میں 110واں (Intensive Training Program) منعقدہ ہوا۔ تین ہفتے جاری رہنے والے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے اس تربیتی پروگرام میں پاکستان بھر سے 14افسران نے شرکت کی۔تربیتی پروگرا میں افسران کو پرفارمنس آڈٹینگ کے تھری ایز (3 Es) خصوصاًپرفارمنس آڈیٹنگ کا مقصد، اثر اور دائرہ کار، انٹرنیشنل سٹینڈرز آف سپریم آڈٹ انسٹیٹیوٹیشنز پراجیکٹ سائیکل، سٹریٹجک پلاننگ، پرفارمنس آڈٹ سائیکل اور آڈٹ اسائنمنٹ پلان کے بارے میں تفصیلی ٹریننگ دی گئی۔

ماحولیاتی مسائل کے تناظر میں آڈٹ، پروکیورمنٹ، انوینٹری اور کنٹریکٹ مینجمنٹ، آڈٹ کے معیار، پرفارمنس آڈیٹنگ میں آڈٹ ایگزیکیوشن، پرفارمنس آڈیٹنگ میں آڈٹ شواہد، پرفارمنس آڈیٹنگ میں ڈیٹا کا تجزیہ، فنانشل آڈیٹنگ میں ڈیٹا کا تجزیہ، آڈٹ کی نگرانی اور جائزہ، کارکردگی کے آڈٹ میں رپورٹنگ کا مرحلہ، کارکردگی کے آڈٹ میں کوالٹی ایشورنس، کلائنٹ کی اطمینان کا سروے، آڈٹ کے اثرات کا تجزیہ اور سیکھے گئے اسباق، پرفارمنس آڈیٹنگ میں فالو اپ اور پرفارمنس آڈٹ کے انتظام میں مسائل کے حوالے سے بھی افسران کو تربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

یہ کورس تجزیاتی صلاحیتوں کو بہتر اور مضبوط کرنے کے لیے ڈیزائن اور منعقد کیا گیا۔ ابتدائی سروے رپورٹ، آڈٹ اسائنمنٹ پلان اور تفویض کردہ پروجیکٹس کے بارے میں آڈٹ پروگرام پر شرکاء کی طرف سے پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ لاہورڈاکٹر محمد سمیع اللہ ٹیپو نے پروگرام کے شرکاء کو اعزاز میں اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ تربیت میں کسی کی صلاحیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے مخصوص اہداف ہوتے ہیں اور پرفارمنس آڈیٹنگ میں روزبروز نئے تصورات سامنے آرہے ہیں یقینا یہ پروگرام شرکاء کی ذمہ داریاں کی ادائیگی میں ممدومعاون ثابت ہوگا۔

عزم، لگن، مناسب علم اور مہارت پرفارمنس آڈیٹرز اور آڈٹ کرنے والے دونوں کو درست سمت میں لے جا سکتی ہے، تاکہ ریاستی وسائل کے حصول اور استعمال کے مشترکہ مقصد کی خدمت کی جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ نے کامیاب امیدواروں کو سرٹیفکیٹ دیئی

متعلقہ عنوان :