پی آئی اے کی یورپی پروازیں بحال ہونیکا امکان

بحرانوں میں گھری پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا گیا، آیاسا نے نجی ایئرلائن ایئر بلو اور چارٹر کارگو سروس ویژن ایئرکا بھی آڈٹ کیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 30 نومبر 2023 00:10

پی آئی اے کی یورپی پروازیں بحال ہونیکا امکان
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر 2023ء ) پی آئی اے کی یورپی پروازیں بحال ہونیکا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحرانوں میں گھری پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا گیا، آیاسا نے نجی ایئرلائن ایئر بلو اور چارٹر کارگو سروس ویژن ایئرکا بھی آڈٹ کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایاسا کی ٹیم نے 6 ماہ پہلے کیے جانے والے ریموٹ آڈٹ کی آبزرویشن کی جانچ کی ہے۔

پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے دورے پر آئی ایاسا ٹیم 4 سے 5 ہفتوں میں رپورٹ دے گی۔ آیاسا کے آڈٹ میں کامیابی کیلئے پُر امید ہیں۔ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کی برطانیہ اور یورپ کیلئے پروازیں بحال ہو جائیں گی۔ ادھر ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 4 ارب کی ادائیگی کرنی ہے۔

پی آئی اے نے فروری سے لے کر اب تک ریٹرن بھی فائل نہیں کیے ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا ہے۔ ٹریبونل کے آرڈر پر فوری طور پر 2 ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ ایف بی آر نے بتایا کہ ادائیگی نہ ہونے پر اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے بھی پی آئی اے کے جہازوں کو ایندھن بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے، پی ایس او نے پی آئی اے سے 1.5 ارب روپے فوری ادائیگی مطالبہ کیا ہے۔ پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاسا کے آڈٹ کے دوران ایف بی آر، پی ایس او کے ایسے اقدامات بدقسمتی ہے، ایاسا آڈٹ کے بعد پی آئی اے پر یورپ میں پابندی ہٹ سکتی ہے۔