ایشیائی ترقیاتی بینک نے چینی صوبے جیانگ شی میں ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لیے 200 ملین ڈالرقرض کی منظوری دے دی

جمعرات 30 نومبر 2023 11:57

ایشیائی ترقیاتی بینک نے چینی صوبے جیانگ شی میں ماحولیاتی نظام کی بہتری ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2023ء) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے چین کے صوبے جیانگ شی میں ماحولیاتی نظام اور موسمیاتی بہتری کے لیے 200 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دی ہے۔تفصیلات کے مطابق جیانگ شی چین کے مشرق میں واقع ایک لینڈ لاک صوبہ ہے جو دریائے یانگزے کے اکنامک بیلٹ کے ساتھ واقع اور ملکی اقتصادی ترقی کا اہم مرکز ہے،یہ بھرپور قدرتی وسائل اور تزویراتی ماحولیاتی اہمیت کا حامل ہے بالخصوص میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل ’’ پویانگ لیک ‘‘ اس کا اہم اثاثہ ہے ،تاہم یہ تیز، ناپائیدار اور وسائل سے بھر پور ترقی اور آب و ہوا کے باعث بری طرح متاثر اور اس کی پانی کی سطح مسلسل کم ہورہی ہے۔

اس منصوبے میں قدرتی سرمائے پر مبنی فیصلہ سازی اور سرمایہ کاری میں معاونت کے ذرائع کو بڑھانا ، آبی وسائل کو منظم کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن پلیٹ فارمز کو مربوط کرنا، تباہی کے خطرے سے متعلق ابتدائی انتباہی نظام کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کاربن گیسوں کے اخراج کی روک تھام کے لیے مربوط ایکشن پلان کی تیاری شامل ہے۔

(جاری ہے)

یہ پراجیکٹ پرانے شہری محلوں اور دیہی علاقوں میں گندے پانی کی آلودگی پر قابو پانے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے حکومتی کوششوں میں معاونت کرے گا، یہ پائپ لائنز، گھریلو سیپٹک ٹینک اور گندے پانی کی صفائی کے پلانٹس کی بحالی کے طریقہ کار کو مستحکم ، آب و ہوا کی لچک یقینی بنانے ، پانی کی ری سائیکلنگ اور گندے پانی کو صاف کرنے کی تکنیکوں کو فروغ دے گا، یہ دریا کے طاسوں کی بحالی میں معاونت، موسمیاتی موافقت کی سہولیات بشمول ماحولیاتی پشتے اور پانی کے تحفظ بشمول منی ڈیم، آبپاشی کی نہریں اور پمپ سٹیشنز کی تنصیب میں مدد دے گا۔

کم کاربن سرکلر اکانومی اور پائیدار مقامی پروڈکٹس ویلیو چینز کے فروغ ، پودے لگانے اور پراسیسنگ کی سہولیات اپ گریڈ جبکہ ایگری بزنس کو سپورٹ کرنے کے لیے ایگریکلچر سروس سینٹرز بنائے گا۔